26

اداکار عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

معروف اداکار عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے' شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل' اہلیہ زنیرہ انام خان اداکارہ کبریٰ خان کی ہمشکل نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈراما سیریل انا، ثبات اور فلم جانان میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اداکار نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کیں۔ تصاویر میں عثمان مختار سفید کرتے پاجامے میں ملبوس نظر آئے جب کہ ان کی اہلیہ زنیرہ انام خان ٹی پنک کلر کے لہنگے میں نہایت حسین لگ رہی تھیں۔شادی میں کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا تھا۔ دلہا اور دلہن سمیت نکاح خواں اور دیگر مہمان ماسک پہنے ہوئے نظر آئے۔ عثمان مختار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے لیے انتہائی خوبصورت کلمات لکھے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری شادی 2 اپریل کو طے تھی لیکن یکم اپریل سے لاک ڈان پابندیوں کی وجہ سے ہمیں شادی جلدی کرنی پڑی۔ عثمان مختار کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ ان کی بیوی زنیرہ انعام خان کو معروف اداکارہ کبری خان سے مشابہت کی وجہ سے کبری خان کی بہن قرار دے رہے ہیں۔