105

اسلام آباد تا گلگت:فضائی کرایوں میں حیران کن حد تک کمی

گلگت (سٹاف رپورٹر) قومی ائیرلائنز پی آئی اے نے بالآخر گلگت  بلتستان کے عوام کی شکایات اور دیرینہ مطالبہ منظور کرلیااور اہم اور بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے فضائی کرایوں میں حیران کن حد تک کمی کردی پی آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری نئے کرایہ نامے کے مطابق گلگت تا اسلام آباد اور اسلام آباد تا گلگت اور اسلام آباد تا سکردو اور سکردو تا اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 7120روپے مقرر کیاگیا ہے جبکہ پی آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ سے براہ راست نشست حاصل کرنے کی صورت میں یکطرفہ کرایہ 6490روپے مقررکیاگیا ہے البتہ چانس میں ائیر پورٹ پہنچ کرجہاز روانگی سے قبل ٹکٹ اور نشست کے حصول کی صورت میں فی مسافر یکطرفہ کرایہ 14070روپے ادا کرنا ہوگا۔گلگت  بلتستان کے لئے فضائی سفر کے لئے کرایوں میں اس بڑی کمی سے متعلق ڈسٹرکٹ سیلز منیجر پی آئی اے گلگت عزیز اللہ سے جب کے پی این نے رابطہ کیا تو انہوںنے اس کی تصدیق کی عزیز اللہ نے کہا کہ گلگت  بلتستان کے لئے کرایوں میں کمی سے متعلق قومی ائیر لائن کے فیصلے پر فوری عملدر آمد کا آغاز بھی ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس اقدام سے گلگت  بلتستان میں سیاحت کی ترقی اور فروغ کے لئے نئی راہیں کھل جائیں گی۔