49

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا

 انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید8پیسے کی کمی سے160.40روپے سے گھٹ کر160.32روپے اور قیمت فروخت7پیسے کے اضافے سے160.45روپے سے بڑھ کر160.52روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے سے بڑھ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.40روپے سے بڑھ کر160.52روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 192.50روپے سے بڑھ کر192.60روپے اور قیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.60روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216.50روپے مستحکم رہی لیکن قیمت فروخت218روپے سے بڑھ کر218.50روپے ہوگئی