76

انٹر ڈوثیرنل تایئکوانڈو چیمپین شپ :بلتستان ڈویژن کی ٹیم کی پہلی پوزیشن

گلگت(سپورٹس رپورٹر)چھٹی انٹر ڈوثیرنل تایئکوانڈو چیمپین شپ بلتستان ڈویژن کی ٹیم نے پہلی گلگت بلیو نے دوسری اور گلگت ریڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اور گلگت بلتستان تایئکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چھٹی انٹر ڈوثیرنل تایئکوانڈو چمیپن شپ کی اختتامی تقریب گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کمپلیکس جوٹیال میں منعقد ہوئی اس پروقار اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت میثم عباس تھے اس موقعے پرسول افسران کے علاوہ شائقین کھیل کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بلتستان ڈویژن کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر چار گولڈ،دو چاندی اور ایک براوز میڈلز لے کر ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور گلگت بلیو کی ٹیم نے تین گولڈ، دو چاندی اور دو براوز میڈلز لے کر دوسرے جبکہ گلگت ریڈ نے ایک گولڈ، دو چاندی اور تین براوز میڈلز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی آخر میں مہمان خصوصی نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ٹرافی اور میڈلز تقسیم کیں اور گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔