45

انڈو نیشیا، مسافر طیارہ گر کر تباہ، 62 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میںمسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،طیارے میں سوار تمام 62افراد کی جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے خیال کیا جارہا ہے کہ طیارہ سمند ر میں گرکر تباہ ہوا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے درالحکومت سے اڑان بھرنے والا سری وجیہ ایئر کے بوئنگ 737 طیارے کا تھوڑی دیر بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارے میں 50 مسافر اور عملے کے 12 اہلکار سوار تھے۔مسافر بردار طیارے کے لاپتہ ہونے کے فوری بعد سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ۔ طیارے کے روٹ مغربی صوبے کلیمانتان کے پوٹینیاک جانے والے راستے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ڈار 24 ڈاٹ کام کے مطابق سری وجیہ ایئر کا بوئنگ 737 طیارہ ایک منٹ سے بھی کم عرصے میں 10 ہزار فٹ بلندی سے نیچے آیا تھا۔جس وقت طیارے نے پرواز بھری اس وقت بارش ہورہی تھی اور ایک ماہی گیر نے بتایا کہ سمندر میں ایک زور دار دھماکا سنا تھا جس کے بعد ہم نے واپس ساحل پر آنے کا فیصلہ کیا۔انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔ تلاش کے دوران طیارے کے چند ٹوٹے ہوئے کیبلز اور تار ملے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں اسی ماڈل کے دو طیارے حادثات کا شکار ہوئے ہیں، اکتوبر 2018 میں انڈونیشیا کی لائن ایئر کی ایک پرواز سمندر برد ہو گئی تھی جس میں 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔