17

اپوزیشن میں ہمت ہے تو راولپنڈی آکر دکھائے، وزیر داخلہ

 وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے، عمران خان چوروں اور ڈاکوئوں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے۔ پی ڈی ایم میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائے، پی پی کا پنجاب میں کوئی عمل دخل نہیں رہا، اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے،عمران خان چوروں اور ڈاکوئوں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے، شیخ رشید نے اپوزیشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے اور سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے ، انہوں نے کہا کہ جو جدوجہد وزیراعظم عمران خان کررہے ہیں وہ پاکستان کو آگے لیکرجائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے وزیرداخلہ بنانا وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تھا۔