100

ایران کی وزارت خارجہ امورکا سعودی عرب کی سربراہی میں یمن کا محاصرہ اور جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ امور نے سعودی عرب کی سربراہی میں یمن کا محاصرہ اور جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ امور کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی زیر قیادت اتحاد کو جنگ کا خاتمہ اور یمن کا محاصرہ جلد ختم کر دینا چاہیے۔خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے یمن کے تنازعات کو ابتدا ہی سے حل کرنے کے لئے ایک سیاسی منصوبے کی پیش کش اور جنگ کے خاتمے میں مدد کرنے کیلئے رضامندی کا بھی اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کی تنصیبات پر حوثی جنگجوں کے حالیہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر خطیب زادہ نے کہا کہ آج یمن میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی جڑ 6 سالہ قدیم جارحیت اور واضح ظلم ہے جس کا لاکھوں یمنی عوام کو سامنا کرنا پڑا ہے۔