54

بغاردو سپر سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کچورا ون نے جیت لیا

روندو(سٹاف رپورٹر)بغاردو سپر سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کچورا ون نے جیت لیا، ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کچورا ون اور ژھری یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی، ژھری یونائیٹڈ کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کچورا ون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 173رنز بنائے، ژھری یونائیٹڈ کی ٹیم 173رنز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام ہو گئی، میچ جیتنے پر کچورا ٹیم کے شائقین نے گرائونڈ میں رقص پیش کیا اور ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کئے، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی وزیر سیاحت و ثقافت راجہ ناصر علی مقپون تھے، فائنل میچ کے اختتام پر راجہ ناصر علی خان مقپون نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ، محمد حسین زاور کو شاندار 73رنز بنانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی راجہ ناصر علی مقپون نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد کرنے پر بغاردو کے انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے، راجہ ناصر علی مقپون نے کہا کہ بغاردو کے انتظامیہ کو ہر ممکن سپورٹ کریں گے تا کہ آئندہ بھی کھیلوں کے میدان آباد رہے۔