170

ترکی،پاکستان کیلئے بنائے جانیوالے جنگی بحری جہازکی تیاری کاافتتاح

انقرہ(مانٹیرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے بنائے جانے والے جنگی بحری جہاز کی تیاری کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر اردوان نے استنبول ڈارک یارڈ ہیڈکوارٹر میں میل گیم منصوبے کے تحت تیار کردہ 5 ویں ایف۔515 فری گیٹ کو سمندر میں اتارے جانے اور پاکستان میل گیم کورویٹ منصوبے کے تحت تیسرے بحری جہاز کی تیاری کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں خود مختار اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے خود کفیل نہ ہونے ہونے والی اقوام اپنے مستقبل کی جانب اعتماد کے ساتھ نہیں دیکھ سکتیں۔ترکی قومی سلامتی کو ضمانت میں لینے او ر اپنے دوستوں کے حقوق کا تحفظ کرسکنے کے لیے اپنی طاقت کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھنے پر مجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی، اقتصادی اور سفارتی اعتبار سے طاقتور بننا ترکی کے لیے ترجیح سے ہٹ کر ایک مجبوری بھی ہونے کا ذکر کرنے والے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دعووں، اہداف اور دنیا کی ڈگر کے مطابق اظہار خیال کر سکنے والی ایک ملت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دفاعی صنعت میں 2002 میں محض 62 منصوبوں پر کام ہو رہا تھا تو آج یہ تعداد 700 کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ہم بری اور سمندی فوجی سازو سامان میں خود کفیل بننے کے ساتھ ساتھ اپنے دوست اور اتحادی ممالک کی ضروریات کو بھی پورا کرنے کے اہل بن چکے ہیں۔ ہم جنگ بحری جہازوں کی ڈیزائننگ کرتے ہوئے اس کی پیداوار اور برآمد کر سکنے والے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔مقامی وسائل سے تیار کردہ ہتھیاروں اور ڈرونز کو دنیا بھر میں پذیرائی ملنے پر زور دیتے ہوئے اردوان کا کہنا تھا کہ ابتک کی کامیابیوں کا سہرا بین الاادارہ تعاون کا مرہونِ منت ہے۔ترکی کے اب عالمی اداکاروں کی جانب سے مشکلات کھڑی کرنے، پابندیاں عائد کرنے کے بر خلاف اپنی طاقت کے بل بوتے خود کفیل مملکت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں مترادف مصنوعات اور منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے قومی اداروں اور تنظیموں کو ترجیح دینا ہماری اولیت میں شامل ہے۔