58

ثناء خان کا سوشل میڈیا پر دعائیہ پیغام وائرل

سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے خصوصی دعائیہ پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ثنا خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ان دو سمندروں کی تصویر شیئر کی جو آپس میں ملنے کے باوجود بھی ایک نہیں ہوتے یعنی ان کا پانی الگ ہی رہتا ہے۔ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی آپ اور آپ کی اداسی کے درمیان ایک رکاوٹ پیدا کرے جس طرح اس نے 2 سمندروں کے ساتھ کیا ہے جو آپس میں مکس نہیں ہوتے ہیں۔ثنا خان کے اس دعائیہ پیغام کو ٹوئٹر صارفین بہت پسند کر رہے ہیں اور بھارت کی طرح پاکستان میں موجود ان کے مداح بھی سابقہ اداکارہ کے اس پیغام کو خوب سراہا رہے ہیں۔