61

جسٹس ملک حق نواز نے گلگت بلتستان جوڈیشل اکیڈمی کا قیام کی منظوری دیدی

گلگت(پ ر) چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے گلگت بلتستان جوڈیشل اکیڈمی کا قیام کی منظوری دیدی رجسٹرار گلگت بلتستان غلام عباس چوپا کو ڈائر یکٹر جنرل گلگت بلتستان جوڈیشل اکیڈمی کا اضافی چارچ دیکر نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار نثار حسین کو ڈائریکٹر فنانس اسٹنٹ رجسٹرار آئی ٹی شامل احمد کو ڈائریکٹر اکیڈمی اور کورٹ ایسوسیٹ وقار احمد کو کوارٹنڑ کی اضافی چارچ دیدیا گیا تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی گلگت بلتستان  جوڈیشنل اکیڈمی کا  8 مارچ کو باقاعدہ افتتاح کرینگے اور ھل یونیورسٹی  کے تعاون 8 مارچ  سے ججز پر مشتمل پہلی ٹرینگ کا بھی باقاعدہ  آغاز کیا جائیگا جو 12مارچ کو ختم ہوگا  ٹرینگ کے شرکاء میں ڈسٹرکٹ اینڈ  شیشن ججز ،ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز شامل ہیں گلگت بلتستان جوڈیشل اکیڈمی کے قیام سے ججز ،وکلاء اورملازمین کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔