28

جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ، گلگت بلتستان سکائوٹس اے فائنل میں پہنچ گئی

گلگت(سپورٹسں رپورٹر )محکمہ ساحت کھیل ثقافت کے تعاون سے اور گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلگت بلتستان سکاوٹس پولو گراونڈ مناور میں منعقد ہونے والے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں گلگت بلتستان سکاوٹس اے کے ٹیم نے شاندار کھیل کے بعد پی ڈبلیو ڈی اے کی ٹیم کو 2گول کے مقابلے 9گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا میچ میں گلگت بلتستان سکاوٹس کی ٹیم نے عمدہ کیھل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی اے کی ٹیم کو 2گول کے مقابلے مقررہ 9گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔