18

جنگلات،جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، راجہ ذکریا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ظفر محمد شادم خیل کی قیادت میں قرمبر شوشل اینڈ کنزرویشن آرگنائزیشن کے صدر ملنگ خان اور شوشل ایکٹ ویسٹ فدا حسین نے صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات راجہ زکریا مقپون سے تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر ڈی ایف او جنگلی حیات راجہ عارف ڈی ایف او فارسٹ غذر امین الدین بھی شریک تھے اجلاس میں رہنمائتحریک انصاف ظفر محمد شادم خیل اور کنزرویشن کے صدر ملنگ خان نے جنگل اور جنگلی حیات سے متعلق مسائل تفصیل سے بیان کیا جس پر وزیر جنگلات راجہ زکریا نے کہاکہ ایمت اور اشکومن میں مقامی کیمونٹی کی جانب سے قدرتی وسائل ،جنگلات اور جنگلی حیات کا اپنی مدد آپ کے تحت پائیدار تحفظ بہتر مستقبل کی ضمانت ہے جنگل اور جنگلی حیات کے تحفظ کوعمران خان کے ویڑن کے تحت عملی جامہ پہنایا جائے گا جنگلات کی بے دردی سے کٹائی جنگلی حیات کی نسل کشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ملازمین کی غفلت اور لاپرواہی کی عوامی نشاندہی کی صورت میں بھرپور ایکشن لیا جائے گا سابق ادوار میں جنگل اور جنگلی حیات کو بڑی سطح پر نقصان پہنچایا گیا انہوں نے کہا کہ ایمت اور اشکومن کا بہت جلد دورہ کرونگا مقامی پارٹی ورکروں سے بھی تفصیلی ملاقات ہوگی دورے کے دوران کھلی کچہری کے ذریعے مسائل جاننے کی کوشش کی جائے گی ایمت کنزرویشن سے متعلق کمیٹی کے تمام تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا ٹرافی ہینٹنگ کی مد میں جمع شدہ رقم جلد قرمبر کنزرویشن کو ٹرانسفر کیا جائے گا اس موقع پر دونوں ڈی ایف اوز کو ہدایت بھی جاری کی وہ اپنے زمہ داری کو بہتر طریقے سے سر انجام دیں دور دراز کے لوگوں کو اپنے چھوٹے معاملات کے لئے گلگت آنا نہ پڑے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فارسٹ اور جنگلی حیات کی خالی ہونے والی آسامیوں پر جلدی بھرتیوں کے لوزمات پوری کی جائیں گی ایمت اور اشکومن میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے پراجیکٹس بھی دیئے جارہے ہیں انہوں نے  کہا کہ جنگلی حیات غذر آفس کو بھی تسلسل سے اپنا کام کرنا ہوگا اس موقع پر رہنما تحریک انصاف ظفر محمد شادم خیل نے کہا کہ جنگل اور جنگلی حیات ہماری آنے والی نسلوں کی امانت ہیں ان کا پائیدار تحفظ ہم سب کی زمہ داری ہے تحفظ کے لیے مقامی کمیونٹی پہلے سے بڑھ کے اداروں کے ساتھ تعاون کرے گی۔