70

حلیمہ سلطان پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

شہر آفاق ڈرامہ ارطغرل غازی سے شہرت حاصل کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں ۔

حال ہی میں اسرا بلگیچ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پشاور کی عمارت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے پھولوں کا شہر قرار دیا تھا تو چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ وہ پاکستان آ چکی ہیں۔

تاہم اب پشاور زلمی کی جانب سے اسرا بلگیچ کو ٹیم کا حصہ بنانے سے متعلق مبہم پوسٹس کے بعد اب اس حوالے سے باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ‘ہم اسرا بلگیچ کو ہمارے زلمی کنگڈم میں خوش آمدید کہتے ہیں’۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کو برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا تھا۔