77

رشی کپور کے بھائی اداکار راجیو کپور انتقال کرگئے

بالی وڈ کے نامور اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو کپور کو آج ان کی رہائش گاہ پر ہی دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رندھیر کپور نے بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے سب سے چھوٹے بھائی راجیو کو کھو دیا ہے، اب وہ ہم میں نہیں رہے ہیں۔

دوسری جانب آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی انسٹاگرام کے ذریعے راجیو کپور کے انتقال کی تصدیق کی۔