197

سجل علی کو سالگرہ پر پاکستانی و بھارتی شوبز سٹارز کی مبارکباد

پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی 27 سال کی ہوگئیں' پاکستان اور بھارت کے شوبز ستاروں نے سجل علی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔اداکارہ نے انسٹاگرام اکاونٹ پر کیک کاٹتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جسے اب تک لوگ پسند کر رہے ہیں اور ساتھ ہی انہیں مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔سجل علی کو اداکارہ ماہرہ خان نے بھی سالگرہ کی مبارک باد دی جس کے جواب میں اداکارہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اظہار محبت بھی کیا۔بالی وڈ اسٹار شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر نے بھی پاکستانی اداکارہ سجل علی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔