100

سستر لاکھ کا فراڈ، میرا جان، قلب علی سمیت چار ملزمان کے خلاف نیب ریفرنس دائر

نیب راولپنڈی سب آفس گلگت نے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان کے سابق منیجرمیراجان کے خلاف احتساب عدالت گلگت بلتستان میں ریفرنس دائرکردیا ہے دیگرملزمان میں ڈسٹرکٹ کونسل گلگت کے سابق چیئرمین قلب علی اورسابق ڈی ڈی اوممتازخان کے علاوہ محمدشفاولد رمضان نامی شخص بھی شامل ہے۔مذکورہ بالاتمام ملزمان پردھوکہ دہی کے ذریعے آئی ڈی بی پی سے قرض لینے اوراس میں خردبردکاالزام ہے۔ریفرنس کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو77لاکھ سے زائدکانقصان پہنچایا۔