13

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں ویزا، اقامہ اور دیگر امور سے متعلق قوانین واضح ہیں اور ان قوائد وضوابط پر عمل کرنا مقامی اور غیرملکیوں کے لیے لازمی ہے ،وزٹ ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کرنا قانونی طور پر ممکن نہیں   ہے ،وزٹ ویزے تجارتی مقاصد کیے لیے استعمال نہیں کے جاسکتے۔سعودی میڈیا کے مطابق  محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے نے یہ بھی وضاحت پیش کی کہ وزٹ ویزے کے مقررہ وقت کے بعد غیرملکی کو اپنے وطن واپس جانا ہوگا،ایک غیرملکی نے ویزے کے حوالے سے محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے جوازات سے سوال کیا کہ وزٹ ویزے پر آئے کسی شخص کا اسٹیٹس ورک ویزے سے تبدیل ہوسکتا ہے؟ جس پر جوازات نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ نئے نظام میں بھی ایسی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے،جوازات کا کہنا تھا کہ خیال رہے کہ رہے مملکت میں قانون کے مطابق انفرادی وزٹ ویزے پر آنے والے قانونی طورپر کسی قسم کا کام کرنے کے اہل نہیں ہوتے،اگر کوئی شخص وزٹ ویزے پر آکر اپنے ملک واپس نہ لوٹے تو وہ غیرقانونی طور پر مقیم تصور کیا جاتا ہے۔