20

سی ڈی ڈبلیو پی نے شعبہ صحت کے لئے 20ارب روپے کی لاگت کے 4 منصوبوں کی منظو ری دیدی

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیو پی ) نے 20 ارب روپے کی لاگت کے صحت کے شعبہ کے لئے 04 منصوبے منظور کر لیے۔پیر کو ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 20  ارب روپے کی لاگت کے 04 منصوبے منظور کر لیے گئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل  سیکرٹری پلاننگ ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں  صحت سے متعلق چار منصوبے پیش کیے گئے جس میں پہلا منصوبہ "200 بستر والے  زچہ و بچہ  ہسپتال اور نرسنگ کالج ، ڈسٹرکٹ اٹک ، پنجاب" کے قیام کے قیام کے لیے  5817.35 ملین روپے ، دوسرا پروجیکٹ جس میں "200 بستروں والا زچہ و بچہ  ہسپتال کی تعمیر  اور نرسنگ کالج  راجن پورکے قیام"کے لیے  8055.09 ملین روپے ، تیسرا پروجیکٹ "200 بستروں والا زچہ و بچہ  ہسپتال اور نرسنگ کالج  لیہ کے قیام"کے لیے 5821.36 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ ماں اور بچوں کے ہسپتالوں کے ان تینوں منصوبوں کا بنیادی مقصد حفاظتی معاشروں کی معیاری زچگی اور فوری طور پر نئی پیدائش کی نگہداشت تک رسائی کو بہتر بنانا ہے ، حفاظتی ٹیکوں ، خاندانی منصوبہ بندی ، جدید سرجیکل کی سہولیات کی گراہمی کے ساتھ زچہ و بچہ کو بہترین سہلولیات فراہم کرنا ہے ۔اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق    "این آئی ایچ ڈی سنٹر آف ایکسی لینس ان پرونشن ، کارڈی ویسکولر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ" کے نام سے 25 ملین روپے کی لاگت کے منصوبے کو بھی منظور کر لیا گیا۔(وخ)