41

شغرتھنگ،ہرپوہ،ہینزل پاور منصوبوںپرفوری کام شروع کرناہوگا،آغاعلی

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل سیدآغا علی رضوی نے صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کے اجتماعی مسائل پر خصوصی توجہ دیں اور عوامی مفادات کے تحفظ کیلئے خصوصی دلچسپی لیں انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صوبائی وزیر زراعت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بڑے منصوبوں کا آغاز ضروری ہیبلتستان ریجن کو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیاموجودہ حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تمام علاقوں پر یکسر نظر رکھے گی اور علاقے کی محرومی کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے گی نہوں نے کہا کہ میرٹ کو پامال ہونے نہیں دینا ہے،عدل و انصاف کی بالادستی کے لئے جدوجہد کرنی ہے،ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنی ہیعہدہ اور وزارت اللہ کی طرف سے امانت ہے لہذا اس فرصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے محروم علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی مسائل کا حل فوری ضروری ہے لہذا معیار تعلیم کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اسی طرح صحت کے گوناگوں مسائل ہے اس پر تبدیلی نظر آنی چاہیئے۔250 بیڈ ہسپتال کی تعمیر میں تیزی لانے کی ضرورت ہے لوڈشیڈینگ پورے گلگت بلتستان کا مسئلہ ہے لہذا شتونگ نالہ کو سدپارہ ڈیم میں شامل کرانے،شغر تھنگ پاور پروجیکٹ،ہرپوہ پاور پروجیکٹ،ہینزل پاور پروجیکٹ سمیت دیگر بجلی کے منصوبوں پر پر فوری کام کرنے اور اس میں شفافیت لانے کی ضرورت ہیموجودہ حکومت کیعملی اقدامات میں شفافیت،میرٹ،عدل و انصاف کی بالادستی اور کام میں معیاری اور واضح فرق ہونا چاہیے اور تبدیلی محسوس ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے سربراہ خالد خورشید سے گلگت بلتستان بلخصوص بلتستان کے عوام کی توقعات وابستہ ہیں۔شونٹر پاس اور شغرتھنگ سے استور تک کے راستے کی تعمیر کے لیے بھی فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔آغا علی رضوی نے صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کو آئینی دائرے میں شامل کرنا اور عوامی امنگوں کے مطابق سیٹ اپ دینا اہم ترین معاملہ ہے جس پر کسی بھی جماعت کو سیاست کرنے نہ دیں کیونکہ یہ ستر سالہ محرومیوں کا ازالہ ہے صوبائی وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے سید علی رضوی کو یقین دلایا کہ وہ عوامی مفادات سے متصادم کوئی کام نہیں کریں گے وہی کام کریں گے جو عوام کے مفاد میں ہوگا صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر تعلیم صحت مواصلات اور توانائی کے منصوبوں پر کام کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جاسکیں صوبائی وزیر نے پیر کے روز سید علی رضوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور علاقائی مسائل اور مستقبل کے لائحہ سے متعلق ان سے گفت و شنید کیـ