86

شیرقلعہ سپورٹس کلب نے فٹ بال کپ جیت لیا

سنگل میں غذر سطح پر منعقدہ فٹ بال کپ ٹورنامنٹ شیر قلعہ سپورٹس کلب نے جیت لیا۔فائنل مقابلہ گاہکوچ بالا کی ٹیم اور شیر قلعہ کے مابین کھیلا گیا مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی بعد ازاں پینلٹی ککس کے ذریعے شیر قلعہ کی ٹیم4کے مقابلے میں5 گول سکور کرکے فائنل میچ ون کرنے میں کامیاب ہوگئی ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی قائمقام ایس پی خرم شہزاد تھے جبکہ میر محفل صدر فٹبال ایسوسی ایشن غذر حافظ عبدالرحیم تھے فائنل مقابلے میں شدید سردیوں کے باوجود شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی مقابلے کے بعد مہمان خصوصی ایس پی غذر اور صدر محفل نے جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور دیگر انعامات تقسیم کیا۔