75

صنم جنگ کی طلاق کی خبریں میڈیا میں زیر گردش

معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی طلاق سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر سالِ نو کے موقع پر اپنی تصویر شیئر کی۔صنم جنگ کی اس تصویر پر صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی طلاق کی خبروں پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ صنم جنگ اور ان کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور اداکارہ کے شوہر قسام جعفری کسی دوسری خاتون کے ساتھ دوسری شادی بھی کرچکے ہیں۔ایک صارف نے جب صنم جنگ سے پوچھا کہ قسام نے آپ کو طلاق کیوں دی؟ جس پر جوابا صنم جنگ نے کہا کہ آپ کی وجہ سے۔ صنم جنگ اور قسام جعفری کی جانب سے ابھی تک ان کی طلاق کی خبروں سے متعلق کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی۔ قسام جعفری پیشے سے پائلٹ ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام الایا جعفری ہے۔