76

صوبائی حکومت میرٹ پر کام کرے ،بھرپور تعاون کرینگے ،آغا سید راحت حسین الحسینی

گلگت (پ ر) علاقے کی ترقی اور امن و امان ہم سب کی ضرورت ہے صوبائی حکومت میرٹ پر کام کرے بھرپور تعاون کرینگے ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا سوشل میڈیا پر شروع ہونے والا فتنہ علاقے میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے شر پسند تکفیریت گروہ کفر کے فتوے دیکر تفرقہ ایجاد کر رہا ہے جوکبھی کفر کے فتوے تو کبھی فرقہ واریت پھیلا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ایک ایک جوان پر ہمیں فخر ہے ملکی سرحدوں کے معاملات ہوں یا ملک کے اندر امن و امان کے مسائل ہوں پاک فوج نے ہمیشہ وقت کے تقاضوں اور قومی امنگوں کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ملکی سلامتی و استحکام کیلئے ہم سب پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں اپنی صفوں میں اتحاد کے ذریعے ان کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا تکفیری گروہ کا قلعہ قمع کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے تاکہ علاقہ امن وامان کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔