50

عارضی ملازمین کے تمام تحفظات کو دور کئے جائینگے،فتح اللہ خان

گلگت (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ جو تاریخ ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے صوبائی کابینہ نے دی تھی وہ ختم ہوگئی لیکن ابھی تک ڈیٹا مہیا نہیں کیا گیا ہے تاہم عارضی ملازمین کی منتقلی کے حوالے سے سیکرٹری سرورسز نے دو ہفتے تک ڈیٹا جمع کرانے کا یقین دلایا ہے، ان خیالات کا اظہار عارضی ملازمین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارضی ملازمین کے نمائندہ وفد اعجاز الحق، حسین ولی، رحمت ولی، نوید و دیگر نے عارض ملازمین کے مستقلی کے حوالے سے مسائل سے فتح اللہ خان اور صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا کو آگاہ کیا اور کہاکہ پہلے کابینہ نے کہا کہ ڈیٹا جمع کرایا جائے جس پر تمام سیکریٹریز کے پاس ڈیٹا موجود تھا اب کوئی نیا فارمیٹ لاکر مزید اس معاملے کو الجھایا جارہا ہے اس معاملے کو سلجھانے کے بجائے الجھانے کی کوشش ہوئی تو عارضی ملازمین احتجاج کرنے کے لئے حق بجانب ہونگے اور آج عارضی ملازمین نے اس حوالے سے اجلاس بھی طلب کیا ہے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔ صوبائی وزرا نے عارضی ملازمین کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے میں عارضی ملازمین کے تمام تحفظات کو دور کئے جائینگے اور وزیر اعلی کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ عارضی ملازمین کے مسائل کو حل کرنے میں آسانی پیدا ہوسکے۔