64

عمران اشرف نے اپنے اگلے کردار کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی

عمران اشرف نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے سوال پوچھا کہ مجھے اب کس طرح کا کام کرنا چاہیے؟ ایکشن تھرل یا رومانوی کہانی۔

ان دنوں اُن کا نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’رقص بسمل‘ بھی کافی مقبول ہوا ہے۔

ڈرامہ رقص بسمل ، شازیہ وجاہت اور مومنہ درید کی مشترکہ پروڈکشن ہے جس کی کاسٹ میں عمران اشرف کے علاوہ سارہ خان ، انوشے عباسی ، محمود اسلم ، سلیم معراج ، مومن ثاقب ، ندا ممتاز، فرقان قریشی اور گل رعنا شامل ہیں۔