14

عوام لاوارث،حکمران شہروں میںمزے لوٹ رہے ہیں،جماعت اسلامی

ضلع گلگت دارلخلافہ مسائلستان بنا ہوا ہے،عوام20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عذاب سہنے پرعوام مجبور ہیں ،عوام اندھیرے میں زندگی گزار رہے ہیں جبکہ حکمران اسلام آباد کی روشنیوں میں مزے کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار مولانا عبد السیمع امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان نے جماعت اسلامی ضلع گلگت کے ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی گلگت بلتستان نظام الدین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اجلاس میں امیر ضلع مولانا تنویر حیدری اور اراکین شوری نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالسیمع نے مزید کہا کہ گلگت میں اب ترقیاتی  منصوبوں میں بھی فرقہ واریت کی چھاپ لگ رہی ہے جو کہ زیادتی ہے ،پہلے سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا حکومت کی زمہ داری ہے،فرقہ واریت کی بنیاد پر بننے والے بجلی گھروں کی وجہ سے آج عوام بجلی کے لیے ترس گئے ہیں،ہنزل پاور پراجیکٹ پر فوراً کام کا آغاز کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے گلگت شہر میں پرچون فروش اور تھوک فروش دکاندار من مانی ریٹ وصول کررہے ہیں،انکا قبلہ درست کیا جائے ،جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔