71

فائیو جی ٹیکنالوجی سے انسانی صحت کو کوئی خطرہ نہیں، رپورٹ

سڈنی: 

اب تک کی سب سے بڑی سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل کمیونی کیشن کی جدید ٹیکنالوجی ’’فائیو جی‘‘ انسانی صحت کےلیے بالکل محفوظ ہے۔

اس سلسلے میں دو الگ الگ جائزے لیے گئے جن میں 6 گیگاہرٹز یا اس سے زیادہ فریکوئنسی والی ریڈیو لہروں (ملی میٹر ویوز) کی کم مقدار سے انسانی صحت کےلیے ممکنہ خطرات کے حوالے سے 138 سابقہ مطالعات اور 100 سے زائد تجربات کا نئے سرے سے تجزیہ کیا گیا۔

جائزے کا کام ’’آسٹریلین ریڈی ایشن پروٹیکشن اینڈ نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی‘‘ (ARPANSA) اور سوئنبرن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں ماہرین کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔