48

فرسٹ کیپٹن راشد شہید ٹورنامنٹ:ایف سی وولف نے ٹرافی اپنے نام کر لی

گلگت (نمائندہ خصوصی) فرسٹ کیپٹن راشد شہید ٹورنامنٹ اختتام پذیر، ایف سی وولف نے فائنل میچ میں ایف سی جی بی کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لیا، گلگت سکارکوئی کے مقام پر منعقد ہ فرسٹ کیپٹن راشد شہید ٹورنامنٹ میں تقریبا 20 سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا۔سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے ایونٹ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے رنر اب اور ونر ٹیم کے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے۔ آ ئی بکس ایف سی کے ٹیم منیجر شفیق نے ایونٹ کو کامیابی سے منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کے گلگت میں عالمی وباء  کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد دوبارہ سے اسطرح کے ایونٹ میں منعقد کراناہماری خوش قسمتی ہے،ٹیم مینجمنٹ اور سپورٹرز کا ایونٹ کو کامیاب بنانے پر شکر یہ ادا کرتا ہوں۔انہوں مزید کہا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اورخصوصاً مہمان خصوصی سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں اپنی قیمتی وقت ہمیں دے کر ہماری حوصلہ افزائی کی۔ گلگت بلتستان میں اسطرح کے سرگرمیوں سے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے میں موقع ملتا ہے حکومت گلگت بلتستان و محکمہ کھیل و ثقافت کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ علاقے میں ہونے والے اس طرح کے ایونٹس میں نوجوانوں اور مینجمنٹ کا ساتھ دیں اور حکومت کی جانب سے بھی کھیلوں کے میدان میلے سجانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ علاقے میں کھیل اور کھیلاڑی ترقی کر سکے۔