193

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ  اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر ایمن خان اور عائزہ خان کے بعد تیسری مقبول اداکارہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق  اداکارہ ماہرہ خان کے  فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔ انسٹاگرام پر 7 ملین فالوورز کے بعد ماہرہ خان پاکستان میں سب زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکارائوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔