38

نائجیریا :کرونا وائرس ویکسی نیشن مہم کا آغاز

نیامے (شِنہوا)نائجیریا کے وزیر اعظم برگی رافینی نیچین کی عطیہ کردہ نوول کرونا وائرس ویکسین کے ساتھ نیامے جنرل ریفرل اسپتال میں ملک کی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا ۔چینی ویکسین کی اپنی پہلی خوراک حاصل کرنے کے بعد رافینی نے تمام نائجیرین حتی کہ نائجر میں رہنے والیغیر نائجیرین لوگوں سے بھی ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا ،کیونکہ یہ ہماری آبادیوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ(مرض )کیا کرتا ہے اور انسانوں کی زندگیوں کے لئے بھی یہ خطرہ در پیش ہے۔نائجر کے قائم مقام وزیر صحت احمد بوتو نے بتایا کہ ویکسین لگانے والیترجیحی گروپوں میں صحت سے متعلق کارکن ،صحت کے بنیادی مسائل کا شکار بزرگ افراد ، مہاجرین اور تارکین وطن افراد کو شامل کیا گیا ہے ۔چین کی جانب سے 21مارچ کوعطیہ کردہ نوول کرونا وائرس ویکسینز کی ایک کھیپ نیامے پہنچی تھی ۔نائجر نے نوول کرونا وائرس کے 5ہزار 1کیسز رپورٹ کئے ہیں ، جن میں 186 اموات ہوئیں اور 4ہزار590صحت یاب ہوگئے ہیں۔