47

نواز،زرداری رابطہ،یوسف گیلانی کوکامیابی دلانے کاعہد

 اسلام آباد/لندن (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زردادی اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کا عہد کر لیا ۔ذرائعکے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کی ٹھا ن لی ۔ اس مقصدکیلئے ن لیگ کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں اعلی سطح کا رابطہ ہوا ہے ۔ دونوں رہنمائوں میں سینیٹ انتخابات سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل ہوا ۔ تاہم گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے گیلانی کو سینیٹ کامیاب کرنے کا عہد کیا۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی بھی کامیابی کا حتمی پلان تیار کرنے کراچی پہنچے ، جہاں وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے مشاورت کرینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی منظور ہوتے ہی مریم نواز، اور مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کیا، جبکہ یوسف رضا گیلانی کی جلد اہم مزید ملاقات ہونگی۔