36

نوجوان فرقہ واریت سے نکل کر مستقبل کیلئے کام کریں، مولانا عبدالسمیع

جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر مولانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ امن ہم سب کی ضرورت ہے،فرقہ واریت کی لعنت کے خاتمے کے لیے ہم سب کو زمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ گلگت بلتستان ہمارا گھر ہے اسکی حفاظت ہم سب کی زمہ داری ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے گلگت بلتستان میں منظم انداز میں فرقہ واریت کو فروغ دیکر علاقے کے امن کو تہ و بالا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بین الاقوامی ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ  دے کر حالات خراب کیے جائیں جو بھی فرد یا جماعت فرقہ واریت کو فروغ دیتی ہے وہ علاقے کے خیر خواہ نہیں،انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں پہلے سے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں،مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر موجودہ حکومت کے غلط پالیسیوں کے خلاف سخت تحریک چلانے کی ضرورت ہے،عوام بلخصوص نوجوانوں سے ہماری اپیل ہے کہ وہ فرقہ واریت کے بند گلی سے باہر نکل آئیں اور علاقے کے بہتر مستقبل کے لیے بھائی چارے،محبت ،کو فروغ دیں۔