126

نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہو گا، فتح اللہ

صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و اطلاعات فتح اللہ خان نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی سے نوجوان نسل کو روشناس کرانے میں قراقرم یونیورسٹی کا کردار مثالی رہاہے ۔جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔موجودہ دور میں نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہو گا، قراقرم یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے ۔ان کے ہمراہ صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و اطلاعات فتح اللہ خان،سیکٹر کمانڈر ایس سی کرنل عمران منصور ،ممبر جی بی اسمبلی دلشاد بیگم،یونیورسٹی کے سینئر تدریسی و انتطامی آفیسران ، گلگت بلتستان کے سینئر صحافی حضرات،نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان کے نمائندگان سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد شریک تھے ۔ایک روزہ سیمینار انعقاد کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں رونما ہونے والے جدید تغیرات سے ہم آہنگ کرنا اور ان کے استعمال سے متعلق شعور و آگاہی دلانا تھا۔بحیثیت مہمان خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ یونیورسٹی اپنے طلبہ وطالبات کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں رونما ہونے والے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کروارہی ہے ۔جس کا ثبوت مختلف سیمینارز،کانفرنسز سمیت طلبا کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہے ۔ٹیکنالوجی کے جدید تغیرات سے ہم آہنگ ہوئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔لہذا طلبا ان تغیرات کے مطابق اپنی تعلیم وتحقیق اور سکلز کو بڑھائیں ۔تاکہ دنیا کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ سکیں۔اس سے قبل سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل عمران منصور نے کہاکہ ایس سی او گلگت بلتستان میں تیز ترین انٹرنیٹ اور دیگر ٹیکنالوجی کے سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔بہت جلد عوام الناس ان تبدیلیوں کو دیکھے گی ۔دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کو ترقی کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے ٹیکنالوجی سے آگاہی کو لازمی قرار دیا۔ سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر ،وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و اطلاعات ،سیکٹر کمانڈر ایس سی او نے منتظمین اور دیگر شرکاء میں شیلڈز و انعامات بھی تقسیم کئے ۔