44

نیواکیڈمک بلاک ٹو منصوبے کو 7ماہ میں مکمل کیا جائے، ڈاکٹر عطا اللہ شاہ

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے 4 کروڑ 48لاکھ لاگت سے بننے والی نیو اکیڈمک بلاک ٹو کی تعمیراتی کام کاافتتاح کر لیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق وائس چانسلر نے منصوبے کو سات ماہ میں پائے تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ نیواکیڈمک بلاک ٹو میں جدید طرز کی لائبریری اور آٹھ کلاس رومز موجود ہونگے۔نیو اکیڈمک بلاک ٹو کی سنگ بنیاد کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئر آفسیران و فیکلٹی ممبران موجود تھے ۔نیواکیڈمک بلاک ٹو کی تعمیراتی کام ،ڈئزائن ،انفراسٹریکچر کے حوالے سے وائس چانسلرکو پی ڈی ورکس انجینئر شبیر حسین نے بریفنگ دی ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے نیواکیڈمک بلاک ٹوکی سنگ بنیاد کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نیو اکیڈمک بلاک ٹو کی تعمیر سے تعلیم وتحقیق کے حوالے سے نئے زوائیے پیدا ہونگے ۔ وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی تدریسی و تحقیقی امور کے ساتھ ساتھ تعمیروترقی کے امور پربھی کام کررہی ہے ۔ہمارا وژن یہی ہے کہ تعلیم وتحقیق سمیت تعمیراتی لحاظ سے قراقرم یونیورسٹی کو دنیاکی بہترین یونیورسٹی کے صف میں کھڑا کریں۔وائس چانسلر نے نیواکیڈمک بلاک کی سنگ بنیاد کے موقع پر ٹھیکدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت میں منصوبے کی تکمیل کویقینی بنایاجائے ۔منصوبے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔