41

ویلز کلب نے فرسٹ کیپٹن شہید راشد حکیم فٹ سال ٹورنامنٹ جیت لیا

 گلگت (سپورٹسں رپورٹر ) ویلز کلب نے فرسٹ کیپٹن شہید راشد حکیم فٹ سال ٹورنامنٹ جیت لیا فائنل میچ میں ویلز کلب کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد فرینڈز کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی فاتح ٹیم کے کھلاڑی وقار احمد کو بہترین کھلاڑی جبکہ فرقان کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تفصیلات کے مطابق آئی بیکس کلب زیراہتمام منعقد ہونے والے ایونٹ کے فائنل میچ کا مقابلہ فرینڈز کلب اور ویلز کلب کے درمیان کھیلا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن جبکہ میر محفل سابق امیدوار حلقہ ون سلطان ریئس تھے اس موقعے پر سینر کھلاڑیوں سمیت شائقین کی کثیر تعداد موجود تھے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہوئی میچ کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے گول پر خوب حملے کیے جس میں ویلز کلب کے کھلاڑی وقار احمد نے گول کر کے اپنی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک سے برتری دلادی جو مقررہ وقت تک برقرار رہی آخر میں مہمان خصوصی نے ونر ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی تقسیم کی اور نقد بیس ہزار روپے دیں رنر ٹیم کے کپتان کو سلطان ریئس نے ٹرافی تقسیم کی اور دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ کھلاڑیوں میں دیگر انعامات ڈسٹرکٹ سپورٹسں آفیسر گلگت محمد علی نواز, جی بی فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم رضا ,ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد ذاکر اور دیگر نے تقسیم کیں۔