35

پاکستانی معیشت میں بہتری ،شرح نمو 2 فیصد ہوسکتی ہے، عالمی بینک

عالمی بینک  نے کہا ہے کہ  پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،مالی سال 2021-22میں شرح نمو 2فیصد تک ہونے کا امکان ہے، غریب اور کم آمدنی والے افراد جو ملکی آبادی کا نصف حصہ  ہیں ان کے طرز زندگی کو بہتر کرنے  کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔بدھ کو عالمی بینک نے رواں مالی سال پاکستانی معیشت کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 0.5فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ  گذشتہ مالی سال شرح نمو منفی 1.5ریکارڈ کی گئی تھی۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔مالی سال 2021-22میں شرح نمو 2فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دوسری جانب معاشی استحکام اور خدمات کے شعبے میں بہتری کے آثار کم ہیں۔عالمی بینک نے خبر دار کیا ہے کہ غریب اور کم آمدنی والے افراد جو ملکی آبادی کا نصف حصہ  ہیں ان کے طرز زندگی کو بہتر کرنے  کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔