177

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے شروع ہوگا

 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم کی شہر قائد میں بھر پور پریکٹس جاری ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے دورے کے دوران 3ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی، پہلا ٹی ٹونٹی11، دوسرا 13اور تیسرا میچ 14فروری کو لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام نے جنوبی افریقی ٹیم کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر رکھی ہے، میچز کے دوران 500 رینجرز اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور انٹی ٹیرر ازم فورس کی خدمات بھی لی جائیں گی ۔ مہمان کھلاڑیوں کی قرنطینہ مدت آج ختم ہو رہی ہے۔گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروٹیز کپتان کونٹن ڈی کوک نے سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ "پاکستان میں سکیورٹی کے تمام تر پہلوؤں کو کور کیا گیا، ہماری نظر سکیورٹی پر نہیں، کرکٹ پر ہے"۔