36

پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر قابو،ایک دن میں2309کیسز رپورٹ،17مریض جاں بحق

پنجاب کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی ، ایک دن میں 2309نئے کیسز رپورٹ اور 17مریض جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرناک وار جاری ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17افراد جاں بحق ہو گئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 6،244ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 2309نئے کیسز سامنے آگئے، صرف لاہور میں 1478 کیسز رپورٹ ہوئے۔کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ میں 16، قصور میں 8، شیخوپورہ میں 22، راولپنڈی میں 145، جہلم میں 2 اور چکوال میں 2 کیسز سامنے آئے جبکہ مظفرگڑھ میں 5، حافظ آباد میں 15 اور گوجرانوالہ میں 51کیسز رپورٹ ہوئے۔اسی طرح سیالکوٹ میں 45، نارووال میں 6، گجرات میں 21، منڈی بہاالدین میں 10، ملتان میں 77، خانیوال میں 29 ، راجن پور میں 1، لیہ میں 3، ڈیرہ غازی خان میں 5 اور وہاڑی میں 13 کیس سامنے آئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق فیصل آباد میں 120، چنیوٹ میں 29، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 44، جھنگ میں 24 اور رحیم یار خان میں 16 ، سرگودھا میں 11، میانوالی میں 1، بہاولنگر میں 11، بہاولپور میں 33 اور لودھراں میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ساہیوال 24، پاکپتن 4 اور اوکاڑہ میں 24 کیس سامنے آئے۔