32

پی سی بی ایوارڈ کا اعلان،بابراعظم سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی قرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو سال کا سب سے قابل قدر کھلاڑی قرار دیدیاگیا ہے۔ انہوں نے تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر، نسیم شاہ کوبہترین ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرآف دی ائیر ،کامران غلام کوڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر،پاکستان انڈر19 کے کپتان روحیل نذیر کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر اورفواد عالم کوبہترین انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا۔قومی  ویمنز آلراؤنڈر عالیہ ریاض کو ویمنز کرکٹر آف دی ائیر اور فاطمہ ثناء  کو ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ائیر  کا ایوارڈ دیا گیا۔آصف یعقوب کو امپائر آف دی ائیر  جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف 0ـ2 سے ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو حریف ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرنے پر اسپرٹ آف دی کرکٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران خصوصی ٹرافیز سے نوازا جائے گا۔سال کا سب سے قابل قدر کھلاڑی قراردئے گئے بابراعظم  نے گزشتہ سال ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بالترتیب110.5 اور 55.2کی اوسط سے رنز بنانے والے بابراعظم نے وائیٹ بال کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔انہوں نے چار ٹیسٹ میچوں میں 67.6 کی اوسط سے 338 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال طویل طرز کی کرکٹ میں 302 رنز بنائے، جہاں پانچ ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے چار نصف سنچریاں بنائیں۔اس دوران انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 12 شکار کیے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر فواد عالم کوبہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی آلراؤنڈر عالیہ ریاض کو ویمنز کرکٹر آف دی ائیر اور انیس سالہ فاطمہ ثنائ  کو ایمرجنگ ویمنز کرکٹر آف دی ائیر قرار دیا گیا۔سترہ سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو سال کا بہترین ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرآف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔ وہ آٹھ ٹیسٹ میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں سرانجام دیا تھا۔ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ خیبرپختونخوا کے کامران غلام نے جیتا۔وہ رواں سیزن کے دوران قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں ایک ہزار رنز بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔انہوں نے ایونٹ کے دس میچوں کی انیس اننگز میں 1065 رنز بنائے، جس میں 4 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔پاکستان انڈ19 اور پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔یکم ستمبر 2019 سے 31 دسمبر 2020 پر مشتمل اس عرصے میں روحیل نذیر نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ، ایمرجنگ ایشیا کپ، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020، قائداعظم ٹرافی 2019، آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020، دو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ اور پاکستان شاہینز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 1260 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے 48 شکار کیے۔میچ ریفریز اور چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز نے آصف یعقوب کو امپائر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا۔بنگلہ دیش کے خلاف 0ـ2 سے ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو حریف ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرنے پر اسپرٹ آف دی کرکٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔آزاد جیوری نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کو کارپوریٹ اچیوومنٹ ایوارڈ آف دی ایئر دیا۔ایوارڈز جیتنے والے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران خصوصی ٹرافیز سے نوازا جائے گا۔