38

چیف کورٹ،ماتحت عدالتوں کے ملازمین کیلئے ٹائم سکیل پروموشن کی منظوری

چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے ماتحت عدالتوں کے ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن کی منظوری دیدی۔۔تفصلات کمطابق  چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے  گلگت بلتستان کی ماتحت عدالتیں سول،سینئر سول ، ایڈیشنل سیشن اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے طویل مدت سے ترقی کے منتظر ملازمین کو ٹائم سکیل پرموشن کی منظوری د ے دی ہے ٹائم سکیل پروموشن سے وہ تمام ملازمین جو ترقی کے منتظر تھے  اگلے سکیل کی تمام مالی فوائد سے مستفید ہونگے  اس سے قبل ماتحت عدالتوں کے  متعدد ملازمین ترقی اور ٹائم سکیل کی عدم موجودگی  کے باعث  ایک ہی گریڈ میں ملازمت مکمل کر کے سبکدوش ہو رہے تھے اس پالیسی کی منظوری سے  ماتحت عدالتوں کے ملازمین کی ترقی کے حوالے سے درپیش دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ـ