229

چیف کورٹ کے10عارضی ملازمین کومستقل کرنیکی منظوری

چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے  طویل مدت سے  چیف کورٹ میں کام کرنے والے 10 (عارضی)  کنٹجنٹ پیڈ ملازمین کو چیف کورٹ میں  خالی آسامیوں پر محکمانہ امتحان لیکر   محکمانہ سلیکشن کمیٹی کے  سفارشات  اور میرٹ  کے مطابق مستقل کرنے کی  منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے گلگت بلتستان چیف کورٹ میں طویل مدت سے( عارضی بنیادوں )کنٹجنٹ پیڈ پر کام  کرنے والے چیف کورٹ میں خالی  گریڈ 5 تا 11 کی 10 اسامیوںپرتقرری کے لئے محکمانہ سلیکشن کمیٹی تشکیل دیکر محکمانہ امتحان منعقد کرایا اور محکمانہ سیلکشن کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے   چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے مستقلی کی منظوری دیدی۔ چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا نے 10کنٹجنٹ پیڈ ملازمین کے مستقلی کے لیٹرجاری کردیئے۔