45

ڈیل اسٹین نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرکوجوائن کرلیا

کراچی(آئی این پی) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کوئٹہ گلیڈیٹر کو جوائن کرلیا۔وہ سہ روزہ قرنطینہ کے بعد پی ایس ایل 6 کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے،فرنچائز کی سیپلیمنٹری پک ڈیل اسٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں بن پائے۔کراچی آمد کے بعد جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا کوویڈ 19ٹیسٹ لیا گیا۔ڈیل اسٹین نے کہا کہ میں خیریت سے کراچی پہنچ گیا،کویڈ ٹیسٹ ہوگیا، 2دن قرنظینہ میں رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے بعد کوئٹہ کو جوائن کروں گا اور پی ایس ایل کھیلوں گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ نوجوان آل رانڈر حسان خان کو ابتدائی میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔