206

کروناوائرس سے 43جاں بحق،پچیس سو سے زائد نئے کیسز

پاکستان میں کرونا  سے مزید 43 افراد  جاں بحق  ہو نے کے بعد  اموات کی مجموعی  تعداد دس ہزار951 تک پہنچ گئی   ، 2 ہزار 521 نئے مریض رجسٹرڈ ۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد دس ہزار951 تک پہنچ گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 191 کروناٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید دو ہزار پانچ سو اکیس افراد کا مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ انیس ہزار 291 ہو گئی، ایکٹوکیسز کی تعداد چونتیس ہزار سات سو ایک تک پہنچ گئی ہے،سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 258 کیسز کا اضافہ ہوا اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 654 تک پہنچ گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 6 مریضوں کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 775 تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 734 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 222 ہوگئی۔تاہم صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 22 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 409 ہوگئی۔صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 343 افراد کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 63 ہزار 339 ہوگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 6 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 779 پر جا پہنچی۔بلوچستان میں کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 569 ہوگئے۔بلوچستان میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کسی فرد کا اضافہ نہیں ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 190پر برقرار ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 131 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 19 تک جا پہنچی۔وفاقی دارالحکومت میں مزید 6 مریض جاں بحق ہوئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 456 تک پہنچ گئی۔آزاد کشمیر میں وبا نے مزید 23 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 606 ہوگئی۔آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 3 مریض کے انتقال کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 241 تک جا پہنچی۔گلگت بلتستان میں وبا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 882 پر برقرار ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 540 افراد شفایاب ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 639 ہوگئی۔