68

کرونا سے چالیس اموات، 2007نئے کیسز

موذی مرض کرونا وائرس سے ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  40افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کرونا کے مزید 2007کیسزرپورٹ ہوئے ،ملک بھرمیں اب تک 10ہزار568اموات ہوئیں جب کہ اب تک کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد4لاکھ99ہزار 517ہوگئی ہے ، جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے،پاکستان میں اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ سندھ ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 5 کیسز کا اضافہ ہوا اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 4 تک پہنچ گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اس عالمی وبا کے باعث مزید 9 مریضوں کے انتقال کرنے سے اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 679 تک پہنچ گئی ہے۔صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 600 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 111 ہوگئی۔تاہم صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 21 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 242 ہوگئی۔صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 215 افراد کو وائرس نے متاثر کیا، یوں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 60 ہزار 751 ہوگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 8 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 718 پر جا پہنچی۔بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 37 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز 18 ہزار 351 ہوگئے۔بلوچستان میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں ایک فرد کا اضافہ ہوا اور اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 187 تک پہنچ گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 128 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار 970 تک جا پہنچی۔وفاقی دارالحکومت میں کرونا سے مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور یہاں اموات 436 پر برقرار ہیں۔کرونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وبا نے مزید 21 افراد کو اپنا شکار بنایا جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 8 ہزار 451 ہوگئی۔آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید ایک مریض کے انتقال کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 235 تک جا پہنچی۔گلگت بلتستان میں وبا کے صرف ایک نیا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 879 ہوگئی۔تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 101 پر برقرار ہے۔