103

کرونا وائرس کے 57شکار، مزید ایک ہزار سے زائد کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 57مریض جاں بحق  اور  1ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1ہزار 502 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہوچکی ہے،ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 225 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کی شرح 4.01فیصد ہوگئی،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 57 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی،نیشنل کمانڈ سینٹر  کے مطابق کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 683 ہوگئی ہے،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 37 ہزار 452 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 83 لاکھ 25 ہزار 543 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں،ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 760 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔