24

کرونا کی تیسری لہر : اسسٹنٹ کمشنر یاسین کی زیرصدارت کرونا آگاہی و عملدار آمدکمیٹی کا ہنگامی اجلاس

یاسین (ایم اے شاہ) کرونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر یاسین عارف حسین کی زیرصدارت کرونا آگاہی و عملدار آمدکمیٹی سب ڈویڑن یاسین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ڈی پی او یاسین ،اے ڈی ائی محکمہ تعلیم یاسین ،فوکل پرسین کورونا محکمہ صحت یاسین ،مفتی حسین شاہ ،صدر اسماعیلی لوکل کونسل ،شیخ نصرت علی صدر بازار کمیٹی اور صدر یاسین ٹرانسپوٹ یونین پر مشتمل کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومتی ہدایت پربغیر کرونا ٹیسٹ کے کسی بھی غیرمقامی شخص کو یاسین میں داخل ہونے پر پابندی کے ساتھ ہرقسم کے عوامی اجتماعات ، کھیل و ثقافت پر پروگرام، بغیر ماسک کے کسی بھی مسافر گاڑی میں سفر کرنے پر پابندی عائد کردی۔اس حوالے سے یاسین سیلی ھرنگ پولیس چیک پوسٹ پر اضافی پولیس نفری تعینات کا بھی فیصلہ کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے جانب سے طے کردہ ایس او پیز پر ہرصورت عملدآمد کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اور انتظامی افسران کے ساتھ سب ڈویژنل کرونا آگاہی و روک تھام کمیٹی کو فعال کردار ادا کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر یاسین عارف حسین نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ماسک اور سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایاجائے۔آپس کے میل جول میں چھ فٹ کے فاصلے برقرار رکھنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے صاف کرنے رش والے جہگوں پر نہ جانے سفر کے دوران ماسک کا استعمال کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ اور گلے نہ ملنے کے حوالے سے عوام کو اگاہ کیاجائے۔آگاہی اور پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی چارجوئی ہوگی۔