204

کورونا وائرس سے مزید 46افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 10 ہزار 997 ہوگئی

کورونا وائرس سے مزید 46افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 10ہزار 997ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 21ہزار 211ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 920 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 782، سندھ میں 2لاکھ 35ہزار 576، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 615، بلوچستان میں 18 ہزار 612، گلگت بلتستان میں 4ہزار 884، اسلام آباد میں 40ہزار 111جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 361 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 5 ہزار 571 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 949 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4لاکھ 75ہزار 228مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 348 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10ہزار 997ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 432، سندھ میں 3 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 783، اسلام آباد میں 457، بلوچستان میں 190، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 241مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔