33

کورونا وائرس: دنیا میں 13کروڑ سے زائد افراد متاثر ، 28لاکھ 3ہزار 991افراد ہلاک

واشنگٹن(آئی این پی )عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13کروڑ سے زائد افراد متاثر اور 28لاکھ 3ہزار 991افراد ہلاک ہو چکے ہیں،دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10کروڑ34لاکھ 39ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2کروڑ 19لاکھ 87ہزار سے زائد ہے،امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5لاکھ 63ہزار 206تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3کروڑ10لاکھ 33ہزار سے زائد متاثر ہیں،برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 25لاکھ 77ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3لاکھ 14ہزار 264افراد ہلاک ہوچکے ہیں،بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 95ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 64ہزار 147افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،روس میں 45لاکھ 28ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 98ہزار33 ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں 43لاکھ 37ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 615اموات ہوچکی ہیں، فرانس میں 45لاکھ54ہزار سے زائد افراد متاثر اور 94ہزار 956جان کی بازی ہار چکے ہیں،اٹلی میں بھی 35لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ8ہزار 350افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اسپین 32لاکھ 70ہزار 825افراد متاثر اور 75ہزار 199اموات ہوئی ہیں،اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں،کورونا وائرس کا پہلا کیس 17نومبر 2019کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27جون 2020کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی،24نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔