148

گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کیلئے ترقیاتی پیکج پر کام ہورہا ہے،صدر مملکت

گلگت (سٹاف رپورٹر، آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں جنگلات کی کٹائی کی  شدید مذمت اور اس کی روک تھام کیلئے کوششوں کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بہت خوبصورت جگہ ہے، صوبے کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لئے ترقیاتی پیکج پر کام ہورہا ہے ،لوگوں کو جلد خوشخبریاں ملیں گی ،پاکستان کو دنیا کا طاقتورترین ملک سمجھتے ہیں، وارآن ٹیررمیں پاکستان کی کارکردگی مثالی ہے، وارآن ٹیرر میں امریکا بھی پیچھے ہٹ رہا تھا، لیکن پاکستان نے خطے کی سلامتی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں ،تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کے علاقے نلتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکی مقابلوں کے کھلاڑیوں میں میڈلزوانعامات تقسیم کیے۔ صدر نے جیتنے والی ٹیم جی بی اسکاٹس کو ٹرافی پیش کی۔ دورے کے موقع پر انہوں نے تقریب سے اہم خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کی کٹائی روکنے کی کوشش ہونی چاہیے، جنگلات کاٹ کاٹ کر تعمیرات نقصان دہ ہوتی ہیں، گلگت بلتستان دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے بہت خوبصورت جگہ ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں گھوما اور جگہیں دیکھیں، قدرت کو دیکھنا انسان کافطری شوق ہے، خوبصورتی کی تلاش میں انسان کودوردورتک لیجاتی ہے، 1980کی دہائی میں بچوں کے ساتھ خنجراب گیاتھا، اسکینگ خوبصورت شوق ہے، گلگت بلتستان میں گزشتہ سال 20لاکھ ٹورسٹ آئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیری میڈوز بہت حسین جگہ ہے، گلگت بلتستان کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔علاقے میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے صدر کا کہنا تھاکہ حکومت علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور گلگت بلتستان کو دیگر علاقوں کے برابر لانے کے لئے پرعزم ہے ،اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کررہی ہیں اور اس کے جلد حوصلہ افزنتائج سامنے آئیں گے،اس سلسلے میں ایک پیکج پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ اس کو جلد حتمی شکل دیدی جائیگی،انھوں نے کہا کہ  گلگت ائر پورٹ میں انٹر نیشنل پروازیں شروع کرنے ,علاقے میں سڑکوں کی صورتحال بہتر بنانے،ٹیلی مواصلات اور انٹرنیٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ سیاحوں کو جس قدر سہولیات فراہمی کی جائیں گی اسی حساب سے علاقے کو مزید ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عوام کے تعاون سے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا ہے جس کے باعث علاقے میں سیاحت کے مواقع کھل رہے ہیں ،صدر مملکت نے کہا کہ پچاس کی دہائی سے گلگت نلتر میں سکی کے فروغ کے لئے پاک فضائیہ نے اقدامات شروع کئے جس کے بہتر نتائج مرتب ہو رہے ہیں۔صدرنے ایونٹ کے انعقاد پر پاک فضائیہ کی تعریف کی،صدر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کے حوالے سے مطالبے پر بھی پیشرفت جلد ہوگی،علاقائی اور عالمی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کا طاقتورترین ملک سمجھتے ہیں، وارآن ٹیررمیں پاکستان کی کارکردگی مثالی ہے، وارآن ٹیرر میں امریکا بھی پیچھے ہٹ رہا تھا، لیکن پاکستان نے خطے کی سلامتی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔