اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا،پی ٹی آئی قوم اور پاک افواج کے ساتھ اور یک زبان ہے۔پاک بھارت کشیدگی پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا۔ پی ٹی آئی قوم اور پاک افواج کے ساتھ یک زبان ہے۔ پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے ۔ ہر لمحہ پاکستان کیلئے مشکل لیکن حکومت کے اب تک کے بیانات بزدلانہ ، کمزور اور التجائیہ ہیں ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہیں لیکن حکومت کی کوئی سمت نہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو اردلی کا کردار چھوڑنا ہو گا۔ اتحادی حکومت نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے ۔عمر ایوب نے کہا کہ مقبول ترین لیڈر جیل میں بند ، پی ٹی آئی پرظلم ہو رہا ہے ۔ جمود کا شکار اور مردہ معیشت کی وجہ سے ہمارا قابل اعتماد دفاع دبا کا شکار ہے۔ صورت حال انتہائی سنگین اور مسلط شدہ حکومت آنکھیں بند کئے بیٹھی ہے
پی ٹی آئی قوم اور پاک افواج کے ساتھ اور یک زبان ہے، بیرسٹر گوہر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
